1
Monday 13 Apr 2020 01:36

امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر کرونا کے مریضوں کی تعداد 255 ہو گئی

امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر کرونا کے مریضوں کی تعداد 255 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی نیوی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ فلپائن کے نزدیک واقع جزیرہ گوام کی ساحل پر لنگرانداز امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس روزویلٹ میں سوار مزید 100 امریکی فوجی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر قبل ازیں کرونا وائرس کے 155 مریض موجود تھے جبکہ اب یو ایس ایس روزویلٹ پر موجود کرونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 255 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل اس امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی خبریں منتشر ہونے کے بعد یو ایس ایس روزویلٹ کے کمانڈر بریٹ کروزر کو امریکی وزارت دفاع کی طرف سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد گزشتہ روز فرانسیسی طیارہ بردار بحری بیڑے چارلس ڈیگول پر بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی اطلاع دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 856297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش