QR CodeQR Code

کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، نصرت واحد

13 Apr 2020 02:33

ایک بیان میں پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ وادی کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں غیر قانونی اقدام کی منظوری دے دی گئی ہے، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں آبادی کا تناسب بدلنے کے لئے بھارتیوں کی آبادکاری کا نوٹس لے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے بھارتیوں کی آبادکاری کررہا ہے، ڈومیسائل قانون کے بعد غیر مقامی افراد کے لئے رہائشی کالونی بنائی جارہی ہے، وادی کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں غیر قانونی اقدام کی منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں آبادی کا تناسب بدلنے کے لئے بھارتیوں کی آبادکاری کا نوٹس لے۔

ایک بیان میں نصرت واحد نے مزید کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس کے باعث کشمیریوں میں سخت اشتعال پھیل رہا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کی جائے۔ نصرت واحد نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور عوام کشمیریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے، کشمیری بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 856309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856309/کشمیریوں-کو-اقلیت-میں-تبدیل-کرنے-کی-سازش-کامیاب-نہیں-ہوگی-نصرت-واحد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org