1
Monday 13 Apr 2020 09:21

امریکہ کی تمام ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ

امریکہ کی تمام ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ
اسلام ٹائمز۔ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام ریاستوں کے اندر بیک وقت ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے اندر کرونا وائرس کی وسیع تباہ کاریوں کے باعث تمام 50 ریاستوں میں بیک وقت ہنگامی حالت کے نفاذ کا حکم جاری کر دیا ہے۔ امریکی اخبار دی ہل نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایک ایسے دن میں تمام ریاستوں کے اندر ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے جس روز امریکہ کے اندر جدید کرونا وائرس کووڈ19 کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اٹلی میں کرونا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب قدرتی آفات یا دوسرے بحرانوں کے باعث پیدا ہونے والے حالات ریاستی یا مقامی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو جائیں تو صدر یا فیڈرل حکومت کی طرف سے اس ریاست میں ہنگامی صورتحال نافذ کی جا سکتی ہے جبکہ 20 مارچ 2020ء کے روز جاری کرونا وائرس کے بحران میں امریکی صدر کے پاس نیویارک کے کمانڈر کی طرف سے ہنگامی صورتحال کے نفاذ کی پہلی درخواست بھیجی گئی تھی جس کے بعد امریکی صدر کو واشنگٹن میں بھی ہنگامی حالت نافذ کرنا پڑی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے ایک مختصر پیغام میں تمام امریکی ریاستوں کے اندر ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 856321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش