QR CodeQR Code

عراق، بعقوبہ میں باقیماندہ داعشی دہشتگردوں کیخلاف وسیع آپریشن شروع

13 Apr 2020 09:38

عراقی سکیورٹی فورسز کیطرف سے شروع کئے گئے اس آپریشن کا مقصد شہر بعقوبہ کے شمال مشرقی حصوں کو باقیماندہ داعشی دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرنا ہے۔ عراقی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ عراق کے اندر داعش اب دم توڑ چکی ہے تاہم اس تنظیم کیساتھ تعلق رکھنے والے متعدد دہشتگرد بعقوبہ کے گاؤں اور باغوں میں جا چھپے ہیں جو عراقی سکیورٹی کیلئے ایک ممکنہ خطرہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی پولیس و سکیورٹی فورسز نے صوبہ دیالی میں باقی ماندہ داعشی دہشتگردوں کے خلاف وسیع آپریشن شروع کئے جانے کی خبر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز کی طرف سے شروع کئے گئے اس آپریشن کا مقصد شہر بعقوبہ کے شمال مشرقی حصوں کو باقی ماندہ داعشی دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرنا ہے۔ عراقی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ عراق کے اندر داعش اب دم توڑ چکی ہے تاہم اس تنظیم کے ساتھ تعلق رکھنے والے متعدد دہشتگرد بعقوبہ کے گاؤں اور باغوں میں جا چھپے ہیں جو عراقی سکیورٹی کے لئے ایک ممکنہ خطرہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 856326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856326/عراق-بعقوبہ-میں-باقیماندہ-داعشی-دہشتگردوں-کیخلاف-وسیع-آپریشن-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org