0
Monday 13 Apr 2020 12:26

10 گھنٹے کی نشریات پر مشتمل چینل ٹیلی اسکول کا افتتاح آج ہوگا

10 گھنٹے کی نشریات پر مشتمل چینل ٹیلی اسکول کا افتتاح آج ہوگا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے اشتراک سے 10 گھنٹے کی نشریات پر مشتمل چینل ٹیلی اسکول کا افتتاح کریں گے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وزارت تعلیم سرکاری ٹی وی کے ساتھ اشتراک سے تعیلیم فراہم کرنے کے لیے ٹیلی اسکول کا آغاز کررہی ہے۔ وزارت تعلیم کے مطابق وزیراعظم عمران خان پی ایم ٹیلی اسکول انیشیٹو کا افتتاح کریں گے جس کے بعد نشریات کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ پی ٹی وی کے اشتراک سے شروع ہونے والی 10 گھنٹے کی نشریات صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک پورے پاکستان میں ناظرین کے لیے ہوگی۔ گزشتہ ہفتے وزارت تعلیم نے کورونا وائرس کی وجہ سے تدریسی نظام میں پیدا ہونے والے خلل کو پورا کرنے کے لیے پی ٹی وی کے ساتھ معاہدہ کرلیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اس کے تحت’ٹیلی اسکول‘ ٹی وی چینل کا آغاز کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 856366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش