QR CodeQR Code

خصوصی ٹرینیں چلانے کی شیخ رشید کی تجویز وفاق نے مسترد کر دی

13 Apr 2020 13:55

ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے خصوصی ٹرینوں کی بحالی کیلئے تجویز دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مخصوص ٹرینیں چلانے کا حکم دیا جائے جن میں مسافروں کی حفاظت کیلئے حکومت کے وضع کردہ تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ تاہم وفاق کی جانب سےوزیر ریلوے کی یہ تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق نے وزیر ریلوے شیخ رشید کی ٹرین آپریشنل بحال کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ٹرین آپریشن رمضان المبارک تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے خصوصی ٹرینوں کی بحالی کیلئے تجویز دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مخصوص ٹرینیں چلانے کا حکم دیا جائے جن میں مسافروں کی حفاظت کیلئے حکومت کے وضع کردہ تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ تاہم وفاق کی جانب سے وزیر ریلوے کی یہ تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام نے رمضان المبارک کے پہلے ہفتے ٹرین آپریشن بحال کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاق نے کورونا کے مریض بڑھنے پر ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا، رمضان تک ٹرین آپریشن معطلی کے حوالے سے ریلوے کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے کو بندش کے باعث یومیہ 20 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 856387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856387/خصوصی-ٹرینیں-چلانے-کی-شیخ-رشید-تجویز-وفاق-نے-مسترد-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org