QR CodeQR Code

شام،لاکھوں افراد کی بشار الاسد کے حق میں ریلی

18 Jul 2011 00:12

اسلام ٹائمز:ہزاروں جھنڈے اور صدر بشار الاسد کی تصاویر اٹھائے مظاہرین حکومت کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ کچھ منچلے موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتے رہے۔ بشار الاسد کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کے لئے تین سو لبنانی خواتین خصوصی طور پر دمشق آئی ہیں۔


دمشق:اسلام ٹائمز۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں لاکھوں افراد شام کے صدر بشارالاسد کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے۔ ریلی میں لبنانی خواتین بھی شریک ہوئیں۔ ہزاروں جھنڈے اور صدر بشار الاسد کی تصاویر اٹھائے مظاہرین حکومت کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ کچھ منچلے موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتے رہے۔ بشار الاسد کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کے لئے تین سو لبنانی خواتین خصوصی طور پر دمشق آئی ہیں۔ شام میں چار ماہ سے جاری مظاہروں میں ڈیڑھ ہزار کے قریب افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ابھی بھی متعدد علاقوں میں غیر ملکی آلہ کار پرامن عوام اور سکیورٹی فورسز پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فوج حکومت مخالف مظاہرین کو کچلنے کیلئے کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 85643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/85643/شام-لاکھوں-افراد-کی-بشار-الاسد-کے-حق-میں-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org