0
Monday 13 Apr 2020 18:32

وطن واپسی کے منتظر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تکالیف کا مکمل احساس ہے، شاہ محمود قریشی

وطن واپسی کے منتظر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تکالیف کا مکمل احساس ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہزاروں پاکستانی ابھی تک وطن واپسی کے منتظر ہیں ہمیں وطن واپسی کے منتظر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تکالیف کا مکمل احساس ہے اور میں نے تمام پاکستانی سفارتخانوں کو اپنے پاکستانی بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں سمندر پار وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین پارلیمانی سب کمیٹی برائے مسائل تبلیغی جماعت شہریار خان آفریدی، اسپیشل سیکرٹری خارجہ معظم علی خان، ڈی جی نیشنل کرایسز مینجمنٹ یونٹ سلمان اطہر اور وزارت خارجہ کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے بیرونی ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے متفقہ طور پر واضح ایس او پیز اور پروٹوکول مرتب کیے، اب تک ہم 9 خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک مقیم 1600 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیا، تنزانیہ، سوڈان اور جہاں جہاں بھی ہمارے تبلیغی جماعت کے لوگ موجود ہیں، ہمارے ایمبیسڈرز ان کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، زائرین کی جلد وطن واپسی کیلئے بھی لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے اور بیرون ملک قید پاکستانیوں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے بھرپور کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے، ٹسٹنگ اور کوارنٹائین کی سہولیات کے پیش نظر، صوبوں کو آگے بڑھنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 856436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش