QR CodeQR Code

لاہور، عبدالعلیم خان نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

13 Apr 2020 18:34

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عبدالعلیم خان کو صوبائی وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعلیم خان منجھے ہوئے پارلیمنٹیرین ہیں، امید ہے کہ عبدالعلیم خان ماضی کیطرح اب بھی اپنی تمام توانائیاں صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے بروئے کار لائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس میں عبدالعلیم خان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عبدالعلیم خان سے حلف لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان کی صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عبدالعلیم خان کو صوبائی وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعلیم خان منجھے ہوئے پارلیمنٹیرین ہیں، امید ہے کہ عبدالعلیم خان ماضی کی طرح اب بھی اپنی تمام توانائیاں صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے بروئے کار لائیں گے۔

ذارئع کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان کو بلدیات اور فوڈ کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق سینیئر وزیر عبدالعلیم خان کو بلدیات اور فوڈ کے قلمدان سونپے جائیں گے۔ دونوں وزارتیں وزیراعظم کے احکامات پر عبدالعلیم خان کو دی جا رہی ہیں۔ محکمہ بلدیات کی وزارت عبدالعلیم خان کے پاس پہلے بھی موجود تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیات کا قلمدان بنیادی طور پر بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے علیم خان کے سپرد کیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ اس پر وزارت سے فارغ ہونے سے پہلے اور بعد میں کام کر چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 856438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856438/لاہور-عبدالعلیم-خان-نے-صوبائی-وزیر-کے-عہدے-کا-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org