QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ایکسپو قرنطینہ سنٹر کے ایم ایس سے ملاقات

13 Apr 2020 18:51

قاسم علی قاسمی نے زائرین کے حوالے سے ہونیوالی زیادتیوں کی تفصیلات بتائیں کہ یہ لوگ 50 دن سے تفتان، ملتان اور لاہور کے قرنطینہ کیمپس میں موجود ہیں، جس کیوجہ سے زائرین ذہنی کوفت اور پریشانی کا شکار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن کے صدر قاسم علی قاسمی کی وفد کے ہمراہ ایکسپو قرنطینہ سنٹر میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد اور ڈاکٹر فواد سے ملاقات۔ وفد میں علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا مخدوم عاصم، سید جعفر علی شاہ، ماجد نقوی اور دیگر رہنماء شامل تھے۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد نے ایکسپو قرنطینہ سنٹر میں موجود زائرین اور دیگر مریضوں کی تفصیلات بتائیں۔ قاسم علی قاسمی نے زائرین کے حوالے سے ہونیوالی زیادتیوں کی تفصیلات بتائیں کہ یہ لوگ 50 دن سے تفتان، ملتان اور لاہور کے قرنطینہ کیمپس میں موجود ہیں، جس کی وجہ سے زائرین ذہنی کوفت اور پریشانی کا شکار ہیں۔

ڈاکٹر خالد نے یقین دلایا کہ جلد ان لوگوں کو پروسس مکمل ہونے پر گھروں کو روانہ کر دیا جائے گا۔ حافظ کاظم رضا نقوی نے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور کرونا کے مریضوں کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ ملتان سے 67 زائرین لاہور آنے تھے، جن میں سے 14 زائرین کے ٹیسٹ پازیٹو ہونے کیوجہ ایکسپو قرنطینہ رکھا گیا تھا، جبکہ 41 زائرین کی رپورٹس نیگیٹو ہونے پر 12 زائرین کی رپورٹس ملتان سے موصول نہ ہونے پر شیعہ علماء کونسل کے وفد نے ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال، ڈی آئی جی رائے بابر سعید اور ایس ایس پی آپریشن محمد نوید سے مذاکرات پر لاہور میں ہنگامی ٹیسٹ کروا کر رپورٹس نیگیٹو ہونے پر گھروں کو روانہ کروایا تھا۔


خبر کا کوڈ: 856444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856444/شیعہ-علماء-کونسل-کے-وفد-کی-ایکسپو-قرنطینہ-سنٹر-ایم-ایس-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org