0
Monday 13 Apr 2020 19:45

وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون پر سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا

وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون پر سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون پر سلامتی کونسل کو خط لکھ کر معاملے پر توجہ دلائی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کو 3 صفحات پر مشتمل خط لکھا ہے، جس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے نئے قانون کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ وزیر خارجہ کی جانب سے سلامتی کونسل کے سربراہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا ڈومیسائل قانون بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارتی عمل سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل ہونے کا خطرہ ہے، بڑی تعداد میں لوگوں کے کشمیر میں سکونت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے اس عمل سے کشمیریوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے، موجودہ عالمی وباء کے حالات میں بھارتی اقدام قابل افسوس ہے، بھارت عالمی برادری کی کورونا وائرس کی طرف توجہ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 856458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش