QR CodeQR Code

آئی ایس او کراچی کی جانب سے خدمت مہم کے سلسلے میں کراچی پریس کلب پر کورونا بچاؤ اسپرے

13 Apr 2020 20:25

یاد رہے کہ جب بھی مملکت خداداد پاکستان کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ہر اس گھڑی میں حکومتِ پاکستان اور اس کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک کی خدمت کی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن اور امامیہ اسکائوٹس کی جانب سے کراچی شہر میں کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لئے خدمت مہم جاری و ساری ہے جس کو عوام میں بھی خوب سراہا گیا ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے محمد عباس صدر آئی ایس او کراچی کا کہنا تھا کہ خدمت مہم کے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پریس کلب پر کورونا بچاؤ اسپرے کیا گیا۔ اس موقع پر صحافی برادری کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایس او کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی قوم پر کوئی مشکل پڑی آئی ایس او نے ہمیشہ قوم کو سہارا دیا۔ یاد رہے کہ جب بھی مملکت خداداد پاکستان کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ہر اس گھڑی میں حکومتِ پاکستان اور اس کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک کی خدمت کی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 856470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856470/آئی-ایس-او-کراچی-کی-جانب-سے-خدمت-مہم-کے-سلسلے-میں-پریس-کلب-پر-کورونا-بچاؤ-اسپرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org