QR CodeQR Code

استور، 80 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئر فیصل قادر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

13 Apr 2020 22:10

پیر کے روز اچانک ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انہیں سی ایم ایچ گلگت لایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آرمی ہیلی پیڈ گلگت میں ادا کی گئی۔ ایف سی این اے کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان نے امامت کروائی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں موجود 80 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئر فیصل قادر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ پیر کے روز اچانک ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انہیں سی ایم ایچ گلگت لایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آرمی ہیلی پیڈ گلگت میں ادا کی گئی۔ ایف سی این اے کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان نے امامت کروائی۔ نماز جنازہ میں گورنر، وزیر اعلیی اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر سول و عسکری حکام اور لوگوں کی بری تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں میت کو راولپنڈی روانہ کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 856479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856479/استور-80-بریگیڈ-کے-کمانڈر-بریگیڈئر-فیصل-قادر-حرکت-قلب-بند-ہونے-سے-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org