0
Monday 13 Apr 2020 22:43

وزیراعلیٰ سندھ گلے شکوؤں کے بجائے وزیر اعظم سے بات کریں، فردوس اعوان

وزیراعلیٰ سندھ گلے شکوؤں کے بجائے وزیر اعظم سے بات کریں، فردوس اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیرا عظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گلےشکوؤں کے بجائے وزیراعظم سے بات کر سکتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے قومی رابطہ کمیٹی اجلاس سے پہلے تحفظات کا اظہار کیا اگر ان کے پاس کوئی تجویز ہے تو میڈیا سے بات کرنے کے بجائے اجلاس میں پیش کرتے۔ انہوں نے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے چند انڈسٹریز کھولنے کیلیے وقت مانگا تھا اور جس کے وزیر اعظم وقت دے چکے ہیں۔ وہ گلے شکوے کرنے کے بجائے وزیراعظم سے بات کرسکتے ہیں۔ سندھ حکومت کو مسائل ہیں تو وفاق کو آگاہ کرے کسی بھی مسئلےکاحل الزام تراشیوں سے نہیں نکلےگا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت 1 کروڑ 20 لاکھ مستحق افراد میں نقد رقوم کی تقسیم پر وزیر اعلی کی تنقید دراصل  اپنی ذمے داریوں سے فرار ہے۔ رقوم کی تقسیم میں احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے مقامی انتظامیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لانےکے لیے اقدامات کر رہے ہیں اس کے لیے لائحہ عمل پر کام کیا جا رہا ہے۔ کورونا کے خلاف مشترکہ طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم اس وقت دو محاذوں پر لڑ رہے ہیں۔ حکومت نے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ریلیف بھی دینا ہے۔
خبر کا کوڈ : 856483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش