0
Monday 13 Apr 2020 23:48
بنوں، آر ایچ سی عملے کے 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

ڈی آئی خان، ایک ہی گلی میں تین کورونا کیسز، علاقہ قرنطینہ میں تبدیل

مفتی کفایت اللہ نے کورنا سے جاں بحق شخص کی میت انتظامیہ سے چھین لی
ڈی آئی خان، ایک ہی گلی میں تین کورونا کیسز، علاقہ قرنطینہ میں تبدیل
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ہی گلی میں دو مریضوں کے کورونا ٹسٹ مثبت آنے پہ پولیس نے پوری گلی کو قرنطینہ میں تبدیل کرکے مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ تھانہ سٹی ڈی ایس پی اقبال بلوچ کے مطابق یہ علاقہ کم ازکم پانچ دن اور زیادہ سے زیادہ پندرہ روز کیلئے سیل رہے گا۔ لوگوں کو انتہائی ضروری مقصد کیلئے باہر جانے کی اجازت ہو گی جبکہ نہ ہی کوئی شخص علاقے میں داخل ہو سکے گا اور نہ ہی باہر جا سکے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چاہ جمعہ والا، ڈار سٹی میں بھی ایک کیس مثبت ثابت ہوا ہے، اس گھر کو کورینٹین کیا یگا ہے اور 24 گھنٹے پولیس کے جوان اس پہ ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کورونا کی صورتحال کو لیکر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی سربراہی میں خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں ڈی پی او، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ صحت، ٹریفک سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تبلیغی جماعت سے متعلقہ افراد کی بین الاضلاع نقل و حرکت پہ غور کیا گیا اور کورونا کے تناظر میں اس نقل و حرکت کو محدود کرنے کے بارے میں لائحہ عمل ترتیب دینے پہ مشاورت کی گئی۔

دوسری طرف ضلع بنوں میں آر ایچ سی عملے کے پانچ افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ قرنطینہ میں ڈیوٹی پر مامور 11 سٹاف ممبرز کے ٹیسٹ بھیجے گئے تھے جن میں سے ڈاکٹر عبد الوارث صفدر، وصیف اللہ خان میں وائرس COVID-19 کے رزلٹ مثبت آئے ہیں۔ قرنطینہ سنٹر میں موجود سٹاف کو ڈیوٹی کے بعد 14 دن کیلئے قرنطائین (الگ تلگ) کیا گیا تھا کرونا وائرس کا پازیٹیو رزلٹ موصول ہونے کے بعد ان کو اپنے گھروں میں علیحدہ کمروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھی سٹاف میں 5 افراد کے ٹیسٹ نیگیٹیو جبکہ بقایا 4 افراد کا ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہے۔ نیگیٹیو رزلٹ والے افراد پھر بھی 14دن کیلئے خود کو الگ تلگ کرینگے۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ بھی خود کو کورونا وائرس سے نہیں بچا پائے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگرا نے ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اکرام اللہ ہماری رسپانس ٹیم کے سربراہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 856489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش