0
Monday 13 Apr 2020 23:32

جماعت اسلامی کا رمضان المبارک سے قبل تراویح کیلئے مساجد کھولنے کا مطالبہ

جماعت اسلامی کا رمضان المبارک سے قبل تراویح کیلئے مساجد کھولنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ قانون فطرت سے بغاوت تباہی و بربادی کا راستہ ہے، آٹا، چینی کے بعد بجلی اسکینڈل نے حکومتی کرپشن وائرس کو بے نقاب کر دیا ہے، غریبوں کے راشن اور ماسک سمیت ڈاکٹرز کے حفاظتی سامان میں کرپشن کرنے والے حکمران اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈریں، لاک ڈاﺅن میں اضافے سے ملک میں بھوک و افلاس، مہنگائی و بیروزگاری کی سنگین صورتحال کا خدشہ ہے، سندھ حکومت نماز و تراویح کیلئے رمضان شریف سے قبل مساجد کو کھول دے، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کے فیصلے پر نظرثانی اور آئمہ مساجد پر قائم مقدمات ختم اور اللہ کے گھروں مساجد کی بے حرمتی کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کرے، خاتون پولیس افسر کا مسجد کا تقدس پامال کرنا قبول نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں وڈیو لنک سے بالائی سندھ سکھر و لاڑکانہ ڈویژن کے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس سے صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ، نائب امراء نے بھی اظہار خیال کیا، ضلعی امراء نے اپنے اپنے اضلاع میں ابتک ہونے والے الخدمت ریلیف سرگرمیوں کی رپورٹ اور آئندہ کے منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ صوبائی امیر نے کہا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال نے ایک خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے، لوگ اپنے گھروں و علاقوں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں، مگر الخدمت و جماعت اسلامی کے کارکنان فیلڈ میں موجود اور لاک ڈاﺅن سے متاثرہ افراد کی دادرسی میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے سندھ حکومت پر زور دیا کہ وہ مغرب کی تقلید اور صرف خوف پھییلانے کے بجائے حفاظتی تدابیر بتانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اللہ کی طرف بلانے، توبہ و استغفار، جبکہ میڈیا بھی کورونا وائرس کی خبروں کو افراتفری کا سبب بنانے کی بجائے قوم کو حوصلہ و امید اور وائرس کی بجائے اللہ سے ڈرنے کی بات کرے۔ انہوں نے ضلعی ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر کو خاطر ملحوظ رکھتے ہوئے استقبال رمضان پروگرامات کا انعقاد اور اجتماع اہل خانہ کے سلسلے کو مزید منظم کیا جائے، لاک ڈاﺅن کے ان ایام کو قرآن و حدیث اور لٹریچر کے مطالعے کو اپنا معمول بناکر علم و عمل میں اضافہ کے ساتھ نسل نو کی بہترین تربیت کریں۔
خبر کا کوڈ : 856492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش