0
Monday 13 Apr 2020 23:59

حکمرانوں میں کورونا صورتحال کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت نہیں، مولانا فضل الرحمان

حکمرانوں میں کورونا صورتحال کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت نہیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، دو سال سے ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے، حکمرانوں میں کورونا وائرس کی صورتحال کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، ملک کے حالات جس طرح چل رہے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت حالات پر قابو پانے میں دلچسپی نہیں رکھتی، چیف جسٹس نے بھی آج مشیر صحت کو ہٹانے کا کہا ہے، کسی کو منع کرنا امام کا کام نہیں، اگر بینکوں، بازاروں میں لوگ جمع ہوتے ہیں تو مسجد میں جمع ہونے میں کیا قباحت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پشاور پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پوری انسانیت اس وقت کورونا وباء کی مشکل سے گزر رہی ہے، پاکستان وبا کی زد میں ہے، پوری دنیاں میں تشویش ہے، اللہ سے اس مشکل کو حل کرنے کی دعا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ یورپ ایشیاء کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہے، ہمیں پوسٹ کرونا کے بعد معیشت کے بارے میں سوچنا چاہیئے، ریاستی سطح پر ادارے ریلیف دینے میں ناکام ہیں، سیاسی اختلاف سے بالاتر ہوکر انتظامیہ کو رضاکار پیش کئے۔ رفاحی تنظیمیں اپنی اپنی سطح پر کام کر رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سماجی فاصلے رکھنے پر لیبک کہا، مشاورت کے ساتھ مساجد کو آباد کرنے کا فیصلہ کیا، اس صورتحال میں اگر کوئی گھر میں بھی نماز پڑھے تو ان کو مکمل ثواب ملے گا، امام مسجد کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کی جائے، کسی کو منع کرنا امام کا کام نہیں، اگر بینکوں، بازاروں میں لوگ جمع ہوتے ہیں تو مسجد میں جمع ہونے پر کیا قباحت۔؟
خبر کا کوڈ : 856505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش