QR CodeQR Code

سندھ میں لاک ڈاؤن مزید دو ہفتے جاری رہنا چاہیئے، کرفیو لگا دیا جائے، ایاز لطیف پلیجو

14 Apr 2020 01:12

ایک بیان میں قومی عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کو راشن دیا جائے، ڈاکٹرز سمیت طبی عملے اور پولیس کو حفاظتی سامان دیا جائے اور راشن اور امداد میں کرپشن کرنے والے گرفتار کئے جائیں، وفاقی احساس پروگرام کی طرح سندھ حکومت بھی لوگوں کی مالی مدد کرے۔


اسلام ٹائمز ۔ قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن مزید دو ہفتے جاری رہنا چاہیئے، اگر ضرورت پڑے تو کرفیو لگا دیا جائے۔ ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کو راشن دیا جائے، ڈاکٹرز سمیت طبی عملے اور پولیس کو حفاظتی سامان دیا جائے اور راشن اور امداد میں کرپشن کرنے والے گرفتار کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں روزانہ کم از کم 10 ہزار ٹیسٹ کئے جائیں، وفاقی احساس پروگرام کی طرح سندھ حکومت بھی لوگوں کی مالی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ بحرانی حالت میں گورنر راج کا مطالبہ ہرگز نہ کیا جائے، صوبہ اور وفاق مل کر کام کریں۔


خبر کا کوڈ: 856518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856518/سندھ-میں-لاک-ڈاؤن-مزید-دو-ہفتے-جاری-رہنا-چاہیئے-کرفیو-لگا-دیا-جائے-ایاز-لطیف-پلیجو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org