QR CodeQR Code

قیدیوں کا تبادلہ امن اور پرتشدد واقعات میں کمی کے لیے ایک اہم قدم ہے، زلمے خیل زاد

14 Apr 2020 11:07

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کو اہداف حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششیں بڑھانی ہوں گی تاکہ امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کی جلد از جلد تکمیل ہوسکے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ابتدائی طور پر قیدیوں کا تبادلہ امن اور پرتشدد واقعات میں کمی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کو اہداف حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششیں بڑھانی ہوں گی تاکہ امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کی جلد از جلد تکمیل ہوسکے۔ انہوں نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر یہ اہم فیصلہ ہے کیونکہ قیدیوں کی آبادی میں وائرس پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 856558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856558/قیدیوں-کا-تبادلہ-امن-اور-پرتشدد-واقعات-میں-کمی-کے-لیے-ایک-اہم-قدم-ہے-زلمے-خیل-زاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org