QR CodeQR Code

دیہاڑی دار طبقے کی بحالی ترجیح ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

14 Apr 2020 12:38

وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کا صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جانا انتہائی مثبت تبدیلی ہے، حکومت پنجاب کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ، وباء کے تدارک اور عوامی ریلیف کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں 40 ہزار کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے، حکومت عوامی ریلیف کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، دیہاڑی دار طبقے کی بحالی ترجیح ہے۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی یا بڑھانے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کرے گی، پنجاب میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بھی بڑھا دی گئی ہے، میو ہسپتال سے مجموعی طور پر 59 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں، تاحال میو ہسپتال میں کورونا وائرس کے شکار 265 مریض زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کا صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جانا انتہائی مثبت تبدیلی ہے، حکومت پنجاب کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ، وباء کے تدارک اور عوامی ریلیف کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے، کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 856592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856592/دیہاڑی-دار-طبقے-کی-بحالی-ترجیح-ہے-ڈاکٹر-یاسمین-راشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org