0
Tuesday 14 Apr 2020 14:21
گرفتاریوں کیلئے تیار ہیں، کل سے کاروبار کھولیں گے، تاجر کمیٹی

کورونا مریضوں کی تعداد 5700 سے بڑھ گئی، 96 جاں بحق، خیبر پختونخوا میں زیادہ اموات

نشتر اسپتال ملتان کے 25 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تشخیص
کورونا مریضوں کی تعداد 5700 سے بڑھ گئی، 96 جاں بحق، خیبر پختونخوا میں زیادہ اموات
اسلام ٹائمز۔  ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5716 سے تجاوز کر گئی ہے اور 96 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  3157 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے جب کہ  342 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں  مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5716 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا کے مصدقہ مریض پنجاب میں ہیں، صوبے میں مریضوں کی تعداد  2826 ہے۔ سندھ 1452، خیبر پختونخوا 800، بلوچستان میں 231، گلگت بلتستان 233، اسلام آباد 131 اور آزاد کشمیر میں 43 کیسز رپورٹ ہوئے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے باعث سب سے زیادہ جانی نقصان خیبر پختونخوا میں ہوا ہے جہاں 35 مریض اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ سندھ میں 31، پنجاب میں 24، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض جان کی باز ی ہار گیا۔

سپریم کورٹ نے کورونا سے متعلق از خود نوٹس کے تحریری حکم نامے میں سندھ حکومت کی کارکردگی افسوس ناک قرار دیا ہے۔ کورونا وائرس کو اپنی ساخت کے اعتبار سے بیرونی دنیا کے مقابلے میں پاکستان کے لیے مختلف ہونے اور امیون سسٹم (قوت مدافعت)کی بنیاد پر کم مہلک ہونے کی ماہرین صحت تائید کرنے لگے ہیں۔ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی علاج گاہ نشتر اسپتال ملتان کے 25 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق مزید 9 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہے۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں میں چھ ڈاکٹرز اور پانچ پیرا میڈیکس بھی شامل ہیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹرز کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ نشتر اسپتال میں کورونا ایمرجنسی ڈیکلیئر کر کے عملی اقدامات کیے جائیں۔ ملتان میں 457 زائرین، 23 عام شہری اور 105 تبلیغی ارکین بھی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ پنجاب سے کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 2826 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ تعداد لاہور میں ہے۔ کوروناوائرس کے سبب 24 افراد جاں بحق اور 508 صحتیاب ہو چکے ہیں۔ پنجاب کے زائرین سنٹرز میں 701، رائے ونڈ سے منسلک 977 افراد، 89 قیدیوں اور 1059 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے خلاف تاجروں کی جانب سے مسلسل تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے اور ان کی جانب سے کاروبار کھولنے کے اعلانات ہو رہے ہیں۔ سندھ کی تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے 15 اپریل سے صوبے بھر میں کاروبار کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے دیگر تاجر رہنماؤں کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو گھروں میں بٹھانے میں مکمل طور پر ناکام رہی، اگر حکومت سنجیدہ ہے تو لاک ڈاؤن نہیں کرفیو لگائے، حکومت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ کل سے کاروبار کھول دیں گے۔ ہم سول نافرمانی کی طرف نہیں جانا چاہتے مگر ہم مجبور ہیں۔ حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے تو گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں، مزید لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تو چابیاں وزیراعلیٰ ہاؤس پر جمع کروائیں گے۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت ہمارے ملازمین کو تنخواہیں دے۔
خبر کا کوڈ : 856606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش