0
Tuesday 14 Apr 2020 15:12

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی قلت پر برہم

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی قلت پر برہم
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال مندوخیل نے بلوچستان میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس کی قلت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ڈی جی صحت کو سرکاری مہمان بناتے ہیں، جب تک ایک دو جیل نہیں جائینگے معاملات ٹھیک نہیں ہونگے، وہ انجینئر کہاں ہیں جو مشین چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، ہم نے آپ کو بے ایمان قرار نہیں دیا اگر ایسا ہوتا تو آپ کو سیدھا سزا دیتے۔ محکمہ صحت اس وبا کی صورتحال میں ڈاکٹر مالک کے تجربے سے استفادہ حاصل کرے۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت چیف جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے بلوچستان میں ٹیسٹنگ کٹس کی قلت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشینیں خریدی گئیں تو ٹیسٹنگ کٹس کی خریداری کیوں نہیں ہو رہی، کون ہے جس نے یہ مشینیں خریدی ہیں؟ بلائیں سابق ڈی جی کو سرکاری مہمان بناتے ہیں انہیں، جب تک ایک دو لوگ جیل نہیں جائیں گے معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے۔

چیف جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس لیاقت شاہوانی میڈیا پر آکر کہتے ہیں آج ایک بھی مثبت ٹیسٹ نہیں آیا، جب ٹیسٹ نہیں ہوں گے تو پازیٹو کیسز کہاں سے آئیں گے؟ وہ انجینئر کہاں جو مشینری چھوڑ کر بھاگ گیا، جسٹس جمال نے محکمہ صحت کے افسر سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ جس کمپنی سے بڑے اسپتال کٹس خرید رہے ہیں وہاں سے کیوں نہیں خریدی جا رہیں؟ ہم نے آپ کو بے ایمان قرار نہیں دیا، اگر ایسا ہوتا تو آپ کو سیدھا سزا دیتے، ہم نے حکومت سے کہا تھا کہ وہ ایکٹینگ چارج مستقل ڈی جی ہیلتھ تعینات کریں، حکومت کی مرضی تھی کہ وہ کس کو ڈی جی ہیلتھ تعینات کرتی ہے، محکمہ صحت اس وبا کی صورتحال میں ڈاکٹر مالک کے تجربے سے استفادہ حاصل کرے۔

درخواست گزار عطاء اللہ ایڈووکیٹ نے سماعت کے دوران کہا کہ او پی ڈیز بند ہیں، کورونا کے علاوہ دیگر امراض کا علاج نہیں ہو رہا، عوام شدید اذیت میں مبتلا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں کسی اور مریض کا علاج نہیں ہو رہا، نجی ہسپتال بند ہیں سابق ڈی جی ڈاکٹر فہیم نے دوران سماعت کہا ہے کہ میرے بارے میں اخبارات میں یہ تاثر آیا کہ مجھے ایماندار نہ ہونے پر ڈی جی ہیلتھ کی پوسٹ سے ہٹایا گیا، محکمہ صحت کے آفیسر نے کہا کہ ٹیسٹنگ کیلئے چار مشینیں خریدی گئی ہیں، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فہیم کی جانب سے مشینری کی خریداری کی گئی، یہ صورتحال میرے لئے کافی تکلیف دہ ہے، عدالت اپنے حکم میں یہ وا ضح کرے میں گریڈ 19 میں ہوں، ڈی جی ہیلتھ کی پوسٹ گریڈ 20 کی ہے، اس قبل بھی میں ایم ایس سول ہسپتال اور ڈی جی کی سیٹ پر رہ چکا ہوں، مجھے تعیناتی سے مسئلہ نہیں، ایماندار نہ ہونے کا الزام لگا کر ہٹانے کا ہے، سول ہسپتال میں سکیورٹی کے حوالے سیکرٹری صحت کو بہتربنائے کورونا سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 856621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش