0
Tuesday 14 Apr 2020 20:26

میرواعظ عمر فاروق مسلسل چھٹی بار دنیا کی 500 با اثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل

میرواعظ عمر فاروق مسلسل چھٹی بار دنیا کی 500 با اثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین اور جموں و کشمیر متحدہ مجلس علماء کے امیر میرواعظ عمر فاروق کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ با اثر شخصیات کی فہرست مرتب کرنے والے ادارے اردن کے ’’دی رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر‘‘ نے دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں مسلسل چھٹی بار شامل کر لیا ہے۔ فہرست میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو مین آف دی ایئر سال کی بہترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے پانچ اگست 2019ء کے جموں کشمیر کو دفعہ 370 و دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے اعلان کے بعد سے حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق سرینگر کے مضافاتی علاقہ نگین میں واقع اپنی رہائشگاہ میں مسلسل نظربند ہیں۔
خبر کا کوڈ : 856658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش