QR CodeQR Code

مہنگائی و ذخیرہ اندوزی پر سندھ ہائیکورٹ برہم، حکومت سے رپورٹ طلب

14 Apr 2020 18:33

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، کوئی ایک علاقہ بتا دیں جہاں حکومت نے کارروائی کی گئی ہو۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہر چیز دگنی اور تگنی قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی نے صوبے میں ذخیرہ اندوزی و اشیائے ضروریہ مہنگی فروخت ہونے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ ضرورت کی چیزیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں، ذخیرہ اندوزوں نے ماسک، سینی ٹائزر اور دیگر چیزیں مہنگی کر دی ہیں، لاک ڈاؤن کے دوران ہر چیز دگنی اور تگنی قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہے، قیمتوں کو کنٹرول کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، کوئی ایک علاقہ بتا دیں جہاں حکومت نے کارروائی کی گئی ہو۔ عدالت عالیہ نے زائد قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سندھ حکومت، صوبے بھر کے ڈویژنل کمشنرز اور متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے حکام دیا کہ بتایا جائے کہ ذخیرہ اندوزوں اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 856664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856664/مہنگائی-ذخیرہ-اندوزی-پر-سندھ-ہائیکورٹ-برہم-حکومت-سے-رپورٹ-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org