0
Tuesday 14 Apr 2020 20:00

ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش ہورہی ہے، جس میں ظفر مرزا کا مرکزی کردار ہے، علامہ باقر زیدی

ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش ہورہی ہے، جس میں ظفر مرزا کا مرکزی کردار ہے، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ملک میں زائرین کے نام پر فرقہ واریت پھیلانے کی گھناؤنی کوشش کی جارہی ہے، جس میں حکومتی شخصیات باالخصوص ظفر مرزا کا مرکزی کردار ہے، حکومت اس حساس موقع پر مذہبی منافرت کو ہوا دینے والوں کیخلاف فوری کاروائی کرے، تحریک انصاف کی حکومت کی ساکھ تباہ کرنے کے لئے اندرونی اور بیرونی لابی پوری قوت سے متحرک ہوچکی ہے، انہیں لگام نہ دی گئی تو حکومت کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مخصوص مکتبہ فکر کی مسلسل کردارکشی قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے، زائرین کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والی سیاسی شخصیات کے خلاف عدالت چارہ جوئی سمیت دیگر آپشنز کے استعمال پر غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کے ذمہ داران اس حقیقت کو بار بار دہرا رہے ہیں کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے زائرین کا کوئی تعلق نہیں، اس کے باوجود ظفر مرزا تسلسل کے ساتھ زائرین پر الزامات لگانے میں مصروف ہیں، ظفر مرزا اپنی نااہلیوں کا ملبہ زائرین پر ڈال کر خود کو بری الزمہ قرار نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کا استحصال نہیں ہونے دیں گے، اپنی قوم کا ہر پلیٹ فارم پر دفاع کیا جائے گا، مظلومین کی حمایت اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے، دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے افراد کے لئے قرنطینہ میں رکھے جانے کی مدت صرف چوبیس گھنٹے ہے جبکہ زائرین کے ساتھ زیادتی کی انتہا کی جا رہی ہے، اکثر زائرین کو 51 دن قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا، زائرین کو اذیت دینے کا یہ سلسہ بند ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ طبی ماہرین کی ہدایات پر عمل کرنے کو ملت تشیع واجب سمجھتی ہے اور اس پر پوری طرح عمل کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 856679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش