0
Tuesday 14 Apr 2020 20:53

پشاور، پابندی کیخلاف ورزی پر دو سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز معطل

پشاور، پابندی کیخلاف ورزی پر دو سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز معطل
اسلام ٹائمز۔ محکم تعلیم خیبر پختونخوا نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر پشاور کے دو سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں کو معطل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3 ہزار خوانی اور گورنمنٹ پرائمری سکول گڑھی قمر دین میں بچوں کو سالانہ نتائج کے اعلان کیلئے جمع کیا گیا تھا۔ ہزار خوانی کے علاقے میں واقع سرکاری سکول کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں سکول کے باہر بچوں کا ہلہ گلہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں تمام سرکاری و نجی سکول 31 مئی تک بند کرنے کا اعلان، جبکہ آٹھویں جماعت تک تمام طلبہ کو پاس کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ شکایت موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے دونوں ہیڈ ماسٹروں کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ مزید برآں دونوں ہیڈ ماسٹروں کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کی رپورٹ آنے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 856688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش