0
Tuesday 14 Apr 2020 21:03

عوام کے تعاون کے بغیر اس وباء کا مقابلہ نہیں کرسکتے، محمود خان

عوام کے تعاون کے بغیر اس وباء کا مقابلہ نہیں کرسکتے، محمود خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن اور سماجی رابطوں کو کم کرنے کے اقدامات عوام کے تحفظ کیلئے ہیں۔ عوام کے تعاون کے بغیر اس وباء کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے چارسدہ میں قائم قرنطینہ اور آئسو لیشن مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے کورونا کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہسپتالوں میں آلات اور طبی عملے کی کمی کو کافی حد تک پورا کر دیا ہے، جبکہ کورونا کی اس صورتحال میں طبی عملے، پولیس اور پاک آرمی کا کردار قابل ستائش ہے۔ دورہ چارسدہ کے دوران وزیراعلٰی خیبر پختونخوا احساس پروگرام سنٹر بھی گئے جہاں انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت امدادی رقم حقدار لوگوں کو ہی ملیں گے اور کسی کو بھی غریب کا حق مارنے نہیں دیا جائے گا۔ وزیراعلٰی نے مزید کہا کہ آنے والے سیزن کیلئے گندم کی خریداری کا ہدف حاصل کیا جائے گا اور گندم مقامی کاشتکاروں سے خریدی جائے گی تاکہ ان کو فائدہ پہنچ سکے۔
خبر کا کوڈ : 856689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش