1
Tuesday 14 Apr 2020 21:48

1 لاکھ 10 ہزار شامی پناہ گزین وطن واپس پہنچ گئے

1 لاکھ 10 ہزار شامی پناہ گزین وطن واپس پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ شامی میڈیا کے مطابق پناہ گزینوں کا ایک اور قافلہ وطن واپس پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وطن واپس لوٹنے والے شامی پناہ گزینوں کے اس قافلے میں موجود افراد کا تعلق مختلف شامی شہروں اور ترکی کی سرحد کے قریب واقع شامی علاقوں سے ہے۔ اس حوالے سے پناہ گزینوں کے امور انجام دینے والے شامی اہلکار محمد حلاجفی نے پریس کانفرنس کو بتایا کہ صوبہ ادلب میں برقرار ہونے والے سیز فائر کے فورا بعد سے ہی شامی پناہ گزینوں کے قافلے وطن واپس لوٹنا شروع ہو گئے تھے۔ محمد حلاجفی نے خبرنگاروں کو بتایا کہ سیزفائر معاہدے کے بعد گزشتہ 40 روز میں کل 1 لاکھ 9 ہزار 714 افراد اپنے وطن واپس پہنچنے ہیں۔

واضح رہے کہ جاری سال کے ماہ مارچ کے آغاز سے ہی شامی صوبے ادلب میں ترکی کی جانب سے جارحانہ پیشقدمی شروع کر دی گئی تھی جس کے باعث اس کے دسیوں فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ 6 مارچ 2020ء کے روز روس کی ثالثی کے ذریعے ادلب میں طے پانے والے سیز فائر معاہدے کی بناء پر ترکی و شام کے درمیان واقع M-4 قومی شاہراہ پر شامی شہروں سراقب و عین الحور کے درمیان ایک گرین زون تشکیل دے دیا گیا تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے تاحال ہزاروں شامی پناہ گزین اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 856695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش