0
Tuesday 14 Apr 2020 23:35

سعودی عرب میں حالات بہت خراب ہیں، محمد بن سلمان پر فائرنگ ہوچکی ہے، ہارون الرشید

سعودی عرب میں حالات بہت خراب ہیں، محمد بن سلمان پر فائرنگ ہوچکی ہے، ہارون الرشید
اسلام ٹائمز۔ معروف صحافی ہارون الرشید نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حالات بہت خراب ہیں، محمد بن سلمان پر فائرنگ ہوچکی ہے، انکا تختہ الٹنے والا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیئر صحافی ہارون الرشید نے چھ سال قبل جنرل راحیل شریف کی سعودی شاہ سلمان سے ہونے والی ملاقات کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ جب جنرل راحیل شریف ان سے ملنے کے لیے گئے تو شاہ سلمان نے سوال کیا کہ یہ کون ہے۔؟ انہیں بھولنے کی بیماری ہے۔ بوڑھے آدمی کی یاداشت خراب ہوتی ہی ہے۔

اس سے قبل یہ افواہیں سرگرم تھیں کہ شاہ سلمان وفات کے قریب ہیں، 84 سالہ شاہ سلمان کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور مزید بگڑتی جا رہی ہے۔ ہارون الرشید کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں حالات بہت خراب ہیں، پہلے فائرنگ ہوئی محمد بن سلمان پر، اگر شاہ سلمان بیماری سے نہ لڑ سکے تو محمد بن سلمان کو بادشاہ بننے میں مشکلات ہوں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ شاہ سلمان اب باتیں بھول جاتے ہیں۔ اسی صورتحال کے پیش نظر محمد بن سلمان کے اقتدار کا تختہ الٹنے والا ہے، اس کو محمد بن سلمان نے محسوس کر لیا اور فوراً ایکشن لیا۔
خبر کا کوڈ : 856704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش