0
Tuesday 14 Apr 2020 22:58

ملت جعفریہ کے 70 ہزار شہداء کا لہو انقلاب لائیگا، اصغریہ اسٹوڈنٹس

ملت جعفریہ کے 70 ہزار شہداء کا لہو انقلاب لائیگا، اصغریہ اسٹوڈنٹس
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے اصغریہ سے وابستہ شہید ڈاکٹر منتظر مہدی کی چھٹی برسی کے موقع پر تعزیتی بیان میں  کہا ہے کہ شہید زندہ ہوتے ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ کیلئے سرمایہ بن جاتی ہیں، بہت سے لوگ ہیں جو زندگی کی حقیقی فکر اور روحانیت سے دور ہیں، ایسے لوگ زندہ ہوتے ہوئے بھی مردہ ہوتے ہیں، جبکہ جو حق کے فلسفے اور اللہ کے نظام کیلئے شہید ہوتے ہیں، وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، خدا نے شہید کو یہ عظمت دی ہے کہ وہ اپنے قوم کو بیدار کر دیتا ہے، شہداء کے خون میں یہ تاثیر ہے کہ وہ باطل پر غالب آجاتا ہے، اس وقت حق اپنا راستہ بنا رہا ہے، ملت جعفریہ کے 70 ہزار شہداء کا لہو انقلاب لائیگا۔ محسن علی اصغری نے کہا کہ شہادتوں نے ہمیں قوت عطا کی ہے، اس مقاومت کی اصل جان تشیع ہے، خدا نے شہداء کے خون میں تاثیر رکھی ہے، بقول امام خمینیؒ شہادت خدا کی مخفی لطف و مہربانی کا نام ہے۔
خبر کا کوڈ : 856707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش