0
Tuesday 14 Apr 2020 23:06

کورونا سے زیادہ کرپشن وائرس سے نجات کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی

کورونا سے زیادہ کرپشن وائرس سے نجات کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی دعوؤں کے برعکس چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس گڈ گورننس کے دعویدار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، لاک ڈاﺅن سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ، اے جی سندھ اور وزراء کے متضاد دعوے عجب کرپشن کی غضب کہانی کے مترادف ہیں، حکومت وبائی مرض سے بچنے کیلئے لاک ڈاﺅن سمیت دیگر اقدامات ضرور کرے، مگر دیہاڑی دار محنت کش اور سفید پوش افراد تک امداد پہنچانے کو یقینی بنانے کے کرپشن فری اقدامات کرے۔ اپنے بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے، مگر کورونا سے زیادہ کرپشن وائرس سے نجات کی ضرورت ہے۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ آٹا، چینی، بجلی اسکینڈل کے بعد ناجائز منافع خوری، حفاظتی ماسک سے لیکر دو ہزار کے راشن میں بھی بے شرم بیوروکریسی کی کرپشن اللہ تعالیٰ کے غضب کو مزید دعوت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹر سمیت ڈاکٹرز کے پاس حفاظتی سامان نہیں ہے، کورونا سے بچاؤ کے اقدامات کے بجائے نہ صرف وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک پیج پر نظر نہیں آتی، بلکہ وزراء ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی میں مصروف عمل ہیں، جس سے ان کی غیر سنجدگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 856709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش