QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا شاہی ہروٹوکول میں دورہ چارسدہ

15 Apr 2020 00:14

محمود خان نے کہا کہ حکومت اور پوری انتظامیہ عوام کے ساتھ ہے، احساس پروگرام کے تحت امددادی رقوم اصل حقداروں کو ملیں گی، اس میں شفافیت کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شاہی پروٹوکول میں متعدد گاڑیوں کے ہمراہ چارسدہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون اور سماجی رابطوں کو کم کرنے کے حکومتی اقدامات عوام کے تحفط کے لئے ہیں، عوام اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے، عوام کے تعاون کے بغیر حکومتی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں، حکومت اور پوری انتظامیہ عوام کے ساتھ ہے، احساس پروگرام کے تحت امددادی رقوم اصل حقداروں کو ملیں گی، اس میں شفافیت کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے گا، کوئی بھی غریب لوگوں کا حق نہیں مار سکتا۔ غریبوں کا حق مارنے کی کوشش کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 856719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856719/وزیراعلی-خیبر-پختونخوا-کا-شاہی-ہروٹوکول-میں-دورہ-چارسدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org