QR CodeQR Code

کورونا وائرس قدرتی طور پر ہی ماحول میں موجود تھا، جنرل مارک ملی

15 Apr 2020 10:51

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو چین کی تجربہ گاہ میں حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر نہیں بنایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو چین کی تجربہ گاہ میں حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر نہیں بنایا گیا۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا کہ کورونا وائرس قدرتی طور پر ہی ماحول میں موجود تھا۔ جنرل مارک ملی مزید کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا میں اس حوالے سے افواہیں موجود ہیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قیاس آرائیوں کا انٹیلی جنس حکام نے جائزہ لیا ہے اور کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں، ٹھوس شواہد وائرس کے قدرتی ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا میں 14 اپریل 11 ستمبر جیسا دہشت ناک دن ثابت ہوا ہے، جب کورونا سے ایک ہی روز میں 2 ہزار 407 افراد ہلاک اور مزید 27 ہزار بیمار ہو گئے ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 64 ہو گئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 14 ہزار 211ہو گئی ہے۔ امریکا کے اسپتالوں میں 5 لاکھ 49 ہزار 327افراد زیرِ علاج ہیں جن میں سے 13 ہزار 473 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 38 ہزار 820 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 856778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856778/کورونا-وائرس-قدرتی-طور-پر-ہی-ماحول-میں-موجود-تھا-جنرل-مارک-ملی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org