QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ٹیسٹ یومیہ 10 ہزار تک بڑھانے کا اعلان

15 Apr 2020 12:08

ایک بیان میں سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 4500 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کر دیے ہیں، 8 نئی لیبز بنانے کا کام آخری مراحل میں ہے، پنجاب میں 43 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کی یومیہ استعداد 10 ہزار تک بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب بہت جلد یومیہ 10 ہزار کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ 8 نئی لیبز بنانے کا کام آخری مراحل میں ہے، پنجاب میں 43 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ عثمان بزدار نے بتایا ہے کہ پنجاب میں 4500 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کر دیے ہیں، یہ فیلڈ اسپتال لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان فیلڈ اسپتالوں میں بستروں کی تعداد 10 ہزار تک بڑھا سکتے ہیں، اسپتالوں، اسکولوں اور سڑکوں کی تعمیر کو پہلے مرحلے میں مشروط طور پر کھولا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا اختیار کمشنر کو ہو گا، رمضان المبارک میں عام آدمی کو ریلیف دینے کا طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔ سردار عثمان بزدار نے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب میں 2945 مریضوں میں سے 508 صحت یاب ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 856807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856807/وزیراعلی-پنجاب-کا-کورونا-ٹیسٹ-یومیہ-10-ہزار-تک-بڑھانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org