0
Wednesday 15 Apr 2020 12:11

پشاور، کورونا کے باعث تدفین اور تعزیت کے اجتماعات بھی محدود

پشاور، کورونا کے باعث تدفین اور تعزیت کے اجتماعات بھی محدود
اسلام ٹائمز۔ کورونا کی وباء کی وجہ سے تدفین اور تعزیت کے اجتماعات بھی محدود ہوگئے ہیں۔ سماجی فاصلہ رکھنے کے اصول پر عمل کی وجہ سے کسی شخص کے انتقال پر تین روز تک تعزیتوں کے سلسلے میں بھی کمی آ رہی ہے، اگرچہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح بہت کم ہے، تاہم اس کے باوجود سماجی میل ملاپ میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پشاور کے رہائشی عطاء اللہ جن کے والد کا حال ہی میں معمول کی طبی وجوہات کی وجہ سے انتقال ہوا ہے نے بتایا کہ کورونا وائرس نے ہر چیز کو تبدیل کر دیا ہے، ہم نے سوگ اور تعزیت کے عرصے میں بھی سماجی فاصلہ اپنائے رکھنے کا فیصلہ کیا، ہم نے عزیز و اقارب کو تعزیت کیلئے گھر آنے سے منع کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 856808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش