QR CodeQR Code

لاک ڈاؤن میں کاروبار کیسے چلے گا، وزیراعلیٰ سندھ آج لائحہ عمل کا اعلان کرینگے

15 Apr 2020 15:00

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کراچی سمیت صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق صوبائی حکمت عملی پر آگاہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا طریقہ کار اور کاروبار کیسے چلے گا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج اہم پریس کانفرنس میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کراچی سمیت صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق صوبائی حکمت عملی پر آگاہ کریں گے۔ قبل ازیں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے جو آسانیاں دی گئیں، اس سے لاک ڈاؤن متاثر ہوگا، تاہم وزیراعظم نے جن صعنتوں کو کھولنے کی بات کی ہے، ان کیلئے ایس او پیز بنا لیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 856844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856844/لاک-ڈاؤن-میں-کاروبار-کیسے-چلے-گا-وزیراعلی-سندھ-ا-ج-لائحہ-عمل-کا-اعلان-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org