0
Wednesday 15 Apr 2020 17:33

کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی، سینیٹر مشتاق احمد خان

کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی، سینیٹر مشتاق احمد خان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی، حکومت سہولیات دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ المرکز اسلامی پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء نے ملکی معیشت سمیت بین الاقوامی تعلقات کو متاثر کیا ہے، اس عالمی وباء پر حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کورونا ٹیسٹ کی سہولیات نہیں ہے، قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات ناکافی ہیں، ساڑھے سات کروڑ مزدور ہیں، وزیراعظم قوم کے ساتھ مزید مذاق بند کریں، حکومت بیرونی ممالک میں موجود پاکستانیوں کی سہولیات کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی نجی تنظیم نے اب تک ملک بھر میں 36 لاکھ خاندانوں میں راشن پیک تقسیم کئے، جبکہ مزید امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 856871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش