QR CodeQR Code

سپریم کورٹ میں تسلی بخش جواب نہ دینے پر وزیراعظم کی ظفر مرزا کی سرزنش

15 Apr 2020 19:33

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان کو نہایت عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتی ہے، کسی حکومتی رکن کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے غیر ذمہ دارانہ رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں تسلی بخش جواب نہ دینے پر معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی سرزنش کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں کورونا کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی کاوشوں کو مناسب طریقے سے پیش نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے  معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کی سرزنش کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تمام کابینہ ممبران کی موجودگی میں معاون خصوصی برائے صحت کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ ظفر مرزا بطور معاون خصوصی صحت اعلیٰ عدلیہ کے سامنے حکومتی کاوشوں کو جامع اور مودبانہ انداز میں پیش نہ کرسکے، اور سپریم کورٹ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کا تسلی بخش جواب دینے میں بھی ناکام رہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان کو نہایت عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتی ہے، کسی حکومتی رکن کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے غیر ذمہ دارانہ رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 856898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856898/سپریم-کورٹ-میں-تسلی-بخش-جواب-نہ-دینے-پر-وزیراعظم-کی-ظفر-مرزا-سرزنش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org