QR CodeQR Code

پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے ماں 3 بچوں سمیت جاں بحق

15 Apr 2020 20:09

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مکان کی چھت کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ملبے تلے دبنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی، تاہم بدقسمتی سے ملبے تلے دب کر ماں، دو بیٹیاں اور ایک بچہ جان بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ متنی میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے آکر ماں اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے متنی میں مکان کی چھت منہدم ہوگئی اور ملبے تلے آکر خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مکان کی چھت کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ملبے تلے دبنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی، تاہم بدقسمتی سے ملبے تلے دب کر ماں، دو بیٹیاں اور ایک بچہ جان بحق ہوگئے، تمام افراد کی لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت 40 سالہ مسماۃ (م)، 8 سالہ خدیجہ، 5 سالہ بشرٰی اور 4 سالہ موسیٰ سے ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 856907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856907/پشاور-میں-مکان-کی-چھت-گرنے-سے-ماں-3-بچوں-سمیت-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org