0
Wednesday 15 Apr 2020 20:22

رمضان کے بعد نیب متحرک ہوگا اپوزیشن کی گرفتاریاں ہوں گی، شیخ رشید

رمضان کے بعد نیب متحرک ہوگا اپوزیشن کی گرفتاریاں ہوں گی، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کورونا وائرس پر سیاست کرر ہے ہیں، ان کو پیغام پہنچایا گیا ہے اس مسئلے پر سیاست سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں زیادہ تر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ڈسکس ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو جواب دینے کے لیے ہی تحریک انصاف نے کراچی میں اپنے سینٹر فارورڈز فیصل واوڈا اور علی زیدی کو میدان میں اتارا۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے بعد نیب متحرک ہوگا اپوزیشن کی گرفتاریاں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر ہونے والی سیاست دونوں طرف سے ختم ہونی چاہیے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ سندھ حکومت ملبہ وفاق پر ڈالنا چاہتی ہے وزیراعلیٰ کو کہیں سے پیغام پہنچایا گیا ہے کہ باز رہیں، معاملات ایک یا 2 دن میں ٹھیک ہو جائیں گے۔ سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شہباز شریف واپس آکر پھنس گئے ہیں، نیب رمضان کے بعد متحرک ہوگا اپوزیشن کی گرفتاریاں ہونگی۔
 
خبر کا کوڈ : 856912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش