0
Wednesday 15 Apr 2020 23:22

ضلع کرم میں شدید طوفان اور بارشیں، گھروں، فصلوں اور باغات کو نقصان

ضلع کرم میں شدید طوفان اور بارشیں، گھروں، فصلوں اور باغات کو نقصان
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں طوفان باد و باراں اور شدید ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا جبکہ کئی مقامات پر کچے مکانات بھی گرگئے ہیں، قبائل نے علاقے کو آفت زدہ قرار دینے اور حکومت سے مالی معاونت کی اپیل کی ہے۔ پاراچنار اور ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں گذشتہ دو روز سے طوفان باد و باراں اور ژالہ باری ہوئی، جس سے ضلع کرم کے مختلف علاقوں آگرہ، سمیر، بستو، سلطان، ابراہیم زئی، یعقوبی، ٹوپکی، احمد زئی، عالم شیر اور دیگر علاقوں میں کھڑی فصلوں، باغات اور درختوں کو شدید نقصان پہنچا۔ علاقہ بستو کے ایک زمیندار جلال حسین نے بتایا کہ انہوں نے بڑی محنت سے فصلیں اگائی تھیں اور ان کی روزی روٹی کا یہی ایک وسیلہ تھا، تاہم وہ بھی ژالہ باری کی نظر ہوگئی، انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس  علاقے کو آفت زدہ قرار دیکر لوگوں کیساتھ مالی معاونت کرے۔

شدید بارشوں اور ژالہ باری کے باعث جہاں پر فصلیں اور باغات متاثر ہوگئے، وہاں پر مختلف علاقوں میں کچے مکانات بھی گرگئے ہیں۔ پاراچنار شہر ہزارہ محلہ کے رہائشی محمد عباس کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر محنت مزدوری کرکے گھر کو چلا رہا ہے بارشوں اور ژالہ باری کے باعث ان کے گھر کی چھت بھی گر گئی، جس کے باعث وہ شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ ایک طرف لاک ڈاؤن اور بے روزگاری نے جینا محال کردیا ہے دوسری جانب ان کے گھر کی چھت گرنے سے انہیں مشکلات کے دلدل میں دھکیل دیا ہے اور ابھی تک کسی بھی سرکاری اہلکاروں اور نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے کسی قسم امداد نہیں ملی ہے اور نہ ہی انہوں نے متاثرہ گھروں کا دورہ کیا ہے متاثرین نے حکومت سے بھرپور مالی امداد کی اپیل کی ہے.
خبر کا کوڈ : 856918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش