0
Wednesday 15 Apr 2020 20:48

مولانا منیب کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا، اتنا چھوٹا کرونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے؟ فواد چوہدری

مولانا منیب کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا، اتنا چھوٹا کرونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے؟ فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا منیب الرحمنٰ ہمارے بزرگ ہیں، ہمیں احترام ہے، لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا، اتنا چھوٹا کرونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے۔؟ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہم نے وزارت مذہبی امور کی توجہ دلائی ہے کہ آپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا یوں مذاق اڑائیں گے تو باقیوں سے کیا توقع۔؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک رمضان کا تعلق ہے 24 اپریل کو رمضان کا چاند نظر آجائیگا اور ان شاء اللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ارادہ تھا اس بار لوگوں کو اکٹھا کریں گے چاند دیکھنے کیلئے لیکن اب کرونا نے ہر اجتماع کینسل کرا دیا۔ ان شاء اللہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 856919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش