QR CodeQR Code

جی بی آنیوالے تمام غیر مقامی افراد کا کرونا ٹیسٹ لازمی قرار

15 Apr 2020 22:08

پارلیمانی کمیٹی برائے کرونا وائرس اقدامات کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اقبال نے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ گلگت بلتستان میں جب تک کرونا وائرس ختم نہیں ہوتا، دوسرے صوبوں سے آنیوالے غیر مقامی افراد پر پابندی عائد کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت نے ملک بھر سے جی بی آنے والے افراد کے لئے کرونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی قرار دیتے ہوئے داخلی راستوں پر ٹیسٹنگ سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے کرونا وائرس اقدامات کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اقبال نے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ گلگت بلتستان میں جب تک کرونا وائرس ختم نہیں ہوگا، دوسرے صوبوں سے آنے والے غیر مقامی افراد پر پابندی عائد کی جائے اور اس وباء سے نکلنے کے بعد جی بی آنے والے سیاحوں سمیت دیگر افراد کو پچاس فیصد رعایتی فیس کے ساتھ کرونا لازمی قرار دے کر داخلے کی اجازت دی جائے، جس پر فیصلہ ہونا باقی ہے، جبکہ موجودہ صورتحال میں ملک بھر میں مقیم گلگت بلتستان کے 80 ہزار خاندانوں بشمول طلبہ کو لانے کے لئے اقدامات شروع کئے گئے ہیں، جس کے تحت پنجاب اور سندھ سے لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں، تمام افراد کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے، جن کو مجوزہ ایس او پی کے تحت ریسکیو کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 856926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856926/جی-بی-ا-نیوالے-تمام-غیر-مقامی-افراد-کا-کرونا-ٹیسٹ-لازمی-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org