0
Wednesday 15 Apr 2020 23:14

کراچی سمیت سندھ میں کاروبار جزوی بحال

کراچی سمیت سندھ میں کاروبار جزوی بحال
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے کچھ شعبوں کو کام کی اجازت دینے کے بعد سندھ کے مختلف شہروں میں کاروبار جزوی طور پر بحال ہوگیا ہے۔ صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن میں آج سے لاک ڈاؤن میں مختلف شعبہ جات سے منسلک افراد کو کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تین ہفتوں سے بند کراچی کے اولڈ ایریا میں ہلکی پھلکی تجارتی سرگرمیاں نظر آرہی ہیں جب کہ تعمیراتی شعبے نے کام شروع کردیا ہے اور بلڈنگ میٹریل کی دکانیں کھل گئی ہیں، اسٹیشنری کے کام کی اجازت پر کراچی کے تاجر اردو بازار پہنچ گئے تاہم پولیس نے دکانیں نہ کھولنے دیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پولیس دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دے رہی جب کہ پولیس کا مؤقف ہےکہ ان کے پاس کاروبار کرنے کی اجازت کی اطلاع نہیں۔

ادھر جیکب آباد شہر میں بھی کاروبار زندگی جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئی ہے اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد درزی، حجام، فوٹو اسٹیٹ اور رنگ فروش کی دکانیں کھل گئی ہیں اور اہم شاہراوں سے پولیس نے ناکے ہٹا دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بدین شہر میں بھی درزی، حجام، اسپیئر پارٹس کی دکانیں کھل گئی ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے تک توسیع کرتے ہوئے اسے 30 اپریل تک بڑھادیا ہے تاہم اس دوران کچھ شعبوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 856939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش