QR CodeQR Code

امریکہ عالمی ادارۂ صحت کا بجٹ روک کر انسانیت کیخلاف سنگین جرم کا مرتکب ہوا ہے، ایران

15 Apr 2020 23:44

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکہ کیطرف سے عالمی ادارۂ صحت کا بجٹ روک لئے جانے کے بارے میں کہا ہے کہ امریکہ نے ایک انتہائی سخت وقت میں دنیا بھر میں انسانی صحت کے حوالے سے سرگرم واحد تنظیم سے انتقام لیکر نہ صرف غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے بلکہ وہ اپنے اس اقدام سے انسانیت کیخلاف بھی ایک سنگین جرم کا مرتکب ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عالمی ادارۂ صحت کا بجٹ روک لینے کے فیصلے کو دنیا بھر میں پھیلتے کرونا بحران کے سائے میں عالمی طاقت کے توازن کو بگاڑنے کا امریکی اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایک انتہائی سخت وقت میں دنیا بھر میں انسانی صحت کے حوالے سے سرگرم واحد تنظیم سے انتقام لے کر نہ صرف غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے بلکہ وہ اپنے اس اقدام سے انسانیت کے خلاف بھی ایک سنگین جرم کا مرتکب ہوا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عالمی ادارۂ صحت کے بجٹ کو روک لینے کی کارروائی کا مقصد امریکہ میں کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں اپنی ناکامی کو چھپانا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کو بےاثر کرنے اور واحد عالمی اتحاد کی تشکیل کے لئے کوششیں کرتے ہوئے عالمی ادارۂ صحت کا ساتھ دے۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکی سیاستدانوں کو اب سمجھ جانا چاہئے کہ یہ امریکی اقدام عالمی برادری کے ساتھ ان کے معاہدے کی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی امداد کو روک لینے اور یکطرفہ دباؤ سے عالمی انسانی امداد کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 856945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/856945/امریکہ-عالمی-ادارہ-صحت-کا-بجٹ-روک-کر-انسانیت-کیخلاف-سنگین-جرم-مرتکب-ہوا-ہے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org