0
Wednesday 15 Apr 2020 23:55

تم اپنی اوقات میں رہو، لائیو پروگرام میں فیصل واوڈا اور مرتضیٰ وہاب کے درمیان جھڑپ

تم اپنی اوقات میں رہو، لائیو پروگرام میں فیصل واوڈا اور مرتضیٰ وہاب کے درمیان جھڑپ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اور سندھ حکومت کے ترجمان فیصل واوڈا میں نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام کے دوران جھڑپ ہوگئی۔ دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ شروع ہوا تو پہلے 10 منٹ فیصل واوڈا نے دل کھول کر بات کی اور سندھ حکومت پر الزامات کی بارش کردی۔ اگلے 10 منٹ مرتضیٰ وہاب نے بھرپور جوابات دیئے اور ساتھ وفاقی وزراء کو شرم بھی دلاتے رہے، اس دوران اینکر پرسن کامران شاہد اور لیگی رہنما میاں جاوید لطیف خاموشی کی تصویر بنے رہے۔ جب مرتضیٰ وہاب کے 10 منٹ مکمل ہوئے تو فیصل واوڈا کی دوبارہ باری آگئی۔ وفاقی وزیر نے بات شروع کرتے ہی کہا کہ آپ لاڑکانہ کا گراؤنڈ تسخیر نہیں کر رہے۔ وفاقی وزیر کی اس بات پر مرتضیٰ وہاب طیش میں آگئے اور ایک جملے کے دوران فیصل واوڈا کو تم کہہ کر مخاطب کیا لیکن اگلے ہی لمحے آپ کے طرزِ تخاطب پر آگئے لیکن شاید فیصل واوڈا بحث کے دوران تم سن چکے تھے۔ اسی دوران فیصل واوڈا نے مرتضیٰ وہاب سے کہا کہ اب آپ سننے کی بھی ہمت رکھیں، زیادہ ہیرو بننے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میرا منہ نہ کھلواؤ، آپ بدتمیزی نہ کریں، آپ کو شرم آنی چاہیئے، آپ کو بدتمیزی نہیں کرنی چاہیئے۔ ترجمان سندھ حکومت کی بات کے جواب میں وفاقی وزیر نے بھی طیش میں کہہ دیا کہ زیادہ ہیرو نہ بنو، اپنی اوقات میں رہو، تم اپنی اوقات میں رہو۔ اسی دوران اینکر پرسن کامران شاہد نے مداخلت کرکے معاملہ ٹھنڈا کرا دیا۔ اس پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ ذاتی حملے نہ کریں، جو بات کرنی ہے وہ کریں۔ فیصل واوڈا نے بھی عہد کیا  کہ اب میں لاڑکانہ گراؤنڈ کی بات نہیں کروں گا۔ اس کے بعد پروگرام روٹین کے مطابق آگے بڑھنے لگا۔
خبر کا کوڈ : 856948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش