0
Thursday 16 Apr 2020 09:48

امریکا میں کورونا سے ساڑھے 27 ہزار اموات

امریکا میں کورونا سے ساڑھے 27 ہزار اموات
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں سوا چھ لاکھ افراد کورونا وبا کا شکار ہو چکے جبکہ ساڑھے 27 ہزار افراد جان سے جا چکے ہین، آج مزید ایک ہزار 539 افراد لقمہ اجل بنے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صرف ریاست نیویارک میں دو لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ امریکی جریدے بلوم برگ نے اگلے سال کے وسط تک صرف نیویارک شہر میں چار لاکھ 75 ہزار نوکریاں ختم ہونے اور ٹیکس کی مد میں 9 اعشاریہ 7 ارب ڈالرز کمی کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ ادھر ریاست نیوجرسی میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
خبر کا کوڈ : 856985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش