0
Thursday 16 Apr 2020 10:10

IMF نے کورونا سے پیدا صورتحال پر ریلیف دیا ہے، شاہ محمود

IMF نے کورونا سے پیدا صورتحال پر ریلیف دیا ہے، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے کورونا سے پیدا صورت حال کے باعث ریلیف دیا ہے اور پاکستان کو قرضوں پر رعایت کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رعایت کا اطلاق پاکستان سمیت 70 ممالک پر ہو گا، یہ ریلیف ایک سال کے لیے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بہت بڑا ریلیف پاکستان کو ملنے کی امید تھی،جبکہ پاکستان کو قرضوں پر رعایت کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ترقی پذیر ملکوں کی معیشت پر زیادہ منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی ترقی پذیر ملکوں کے لیے رعایت کی اپیل کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 856991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش