QR CodeQR Code

آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف ملنے کی امید ہے، شاہ محمود قریشی

16 Apr 2020 12:27

اپنے بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ترقی پذیر ممالک کیلئے قرض میں رعایت کی اپیل کی، آئی ایم ایف نے کورونا سے پیدا صورتحال کے باعث ریلیف دیا، رعایت کا اطلاق پاکستان سمیت 76 ممالک پر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف ملنے کی امید ہے، پاکستان کو قرضوں پر رعایت کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا، مالیاتی ادارے نے کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے باعث خصوصی چھوٹ دی، عوام کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے چند دن پہلے قرض معافی کیلئے عالمی سطح پر اپیل کی، 12 اپریل کو تمام خطوط روانہ کردیئے تھے، وزیراعظم نے ترقی پذیر ممالک کیلئے قرض میں رعایت کی اپیل کی، کورونا سے ترقی پذیر ممالک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، آئی ایم ایف نے کورونا سے پیدا صورتحال کے باعث ریلیف دیا، رعایت کا اطلاق پاکستان سمیت 76 ممالک پر ہوگا


خبر کا کوڈ: 857034

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857034/آئی-ایم-ایف-سے-بڑا-ریلیف-ملنے-کی-امید-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org