0
Thursday 16 Apr 2020 16:52

گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کا بھوک ہڑتال کا اعلان

گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کا بھوک ہڑتال کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر حفاظتی کورونا کٹس اور سامان کی عدم فراہمی کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پنجاب سیکریٹریٹ کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر سلمان حسیب نے دعویٰ کیا کہ صوبائی حکومت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف کو حفاظتی سامان نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کورونا وباء کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو دیا جانے والا سامان ناکافی ہے۔ ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کہ بھوک ہڑتالی کیمپ کے دوران اسپتالوں میں ہر قسم کا کام جاری رہے گا۔ ہم کچھ لوگ یہاں سیکریٹریٹ میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے رکھیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 857088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش